ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

100 دنوں میں 100 نئی صنعتوں کے قیام کا ہدف مقرر

 100 دنوں میں 100 نئی صنعتوں کے قیام کا ہدف مقرر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی رامے: حکومتِ پنجاب نے صوبے میں صنعتی انقلاب کی تیاری مکمل کر لی ہے،وزیراعلیٰ کی ہدایات پر ’’پنجاب صنعت کاری پروگرام‘‘ کی ورکنگ مکمل کر لی گئی ہے، جس کے تحت 100 دنوں میں 100 نئی صنعتوں کے قیام کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

حکام کے مطابق صنعتی ترقی کے لیے نیا فریم ورک تیار کیا گیا ہے، جس میں برآمدی صنعتیں، ایگرو پروسیسنگ، فارما اور آئی ٹی انفراسٹرکچر کو ترجیحی شعبے قرار دیا گیا ہے۔ نئی صنعتوں کے قیام کے لیے بینک آف پنجاب کے ذریعے 150 ارب روپے تک کی فنانسنگ فراہم کی جائے گی۔

ہر صنعتی یونٹ کو 2 ارب روپے تک قرض دینے کی تجویز ہے، جس کی مدت 10 سال ہوگی جبکہ 2 سال کا گریس پیریڈ بھی شامل ہوگا۔ منصوبے کے تحت حکومت کی جانب سے 76 ارب روپے سے زائد مارک اپ سبسڈی دینے کی سفارش کی گئی ہے۔ کم شرحِ سود پر کیپیٹل اور ورکنگ کیپیٹل فنانسنگ کی سہولت بھی فراہم کی جائے گی۔

صنعتی اسٹیٹس، اسپیشل اکنامک زونز اور نجی زمین پر قائم منصوبے بھی اس پروگرام کے اہل ہوں گے۔ عملدرآمد کے لیے ایک اسٹیئرنگ کمیٹی قائم کی جائے گی۔ حکام کا کہنا ہے کہ یہ منصوبہ روزگار کے مواقع، سرمایہ کاری اور برآمدات میں اضافے کے لیے کلیدی کردار ادا کرے گا۔