ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

برطانیہ میں اے آئی کے باعث 80 لاکھ وائٹ کالر ملازمتیں خطرے میں

برطانیہ میں اے آئی کے باعث 80 لاکھ وائٹ کالر ملازمتیں خطرے میں
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  ویب ڈیسک: برطانوی تھنک ٹینک نے خبردار کیا ہے کہ ملک میں 80 لاکھ وائٹ کالر ملازمتیں منصوعی ذہانت پر زیادہ انحصار کی زد میں ہیں۔
تھنک ٹینک کے مطابق مصنوعی ذہانت پر انحصار کم نہ کیا گیا تو آنے والے دنوں میں برطانیہ میں 80 لاکھ وائٹ کالر ملازمتیں ختم ہو سکتی ہیں۔

انسٹی ٹیوٹ فار پبلک پالیسی ریسرچ کے مطابق ماہرین کا کہنا ہے کہ مصنوعی ذہانت پر بڑھتے انحصار کی وجہ سے 75 فیصد سے کم درجے پر کمانے والوں کی ملازمت کی قدر کم ہو جائے گی یا مکمل ختم ہوجائے گی۔

تاہم وہ ملازمتیں جن میں اعلیٰ درجے کی فیصلہ سازی درکار ہوتی ہے، انہیں فی الحال محفوظ بتایا گیا ہے۔