سٹی 42 : سوئی سردن گیس کمپنی نے رمضان المبارک میں گیس لوڈ شیڈنگ کرنے کا اعلان کر دیا.
ترجمان سوئی گیس کمپنی کے مطابق ایس ایس جی سی کی جانب سے گیس بندش کے اوقات کار جاری کردیے، جس کے تحت سحر میں رات 3.00 بجے سے صبح 9.00 بجے تک گیس فراہم کی جائے گی، جبکہ افطار میں دوپہر 3.30بجے سے رات 10 بجے تک گیس کی فراہمی کی جائے گی۔
ایس ایس جی سی کے مطابق گیس بندش صبح 9.00 بجے سے دوپہر 3.30 بجے تک کی جائے گی، شہر میں رات 10 بجے سے 3.00 بجے تک گیس کی فراہمی معطل رہے گی۔