ویب ڈیسک : وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان میں سستی توانائی کے حصول کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں۔
ان خیالات کا اظہار وزیراعظم شہباز شریف نے ازبکستان بزنس فورم سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ ٹیکسٹائل، فارما سیوٹیکل کے شعبے میں سرمایہ کاری کی جاسکتی ہے، ازبک سرمایہ کار اور تاجر سرمایہ کاری کے پرکشش مواقع سے مستفید ہوسکتے ہیں۔
شہباز شریف نے کہا کہ خطے کے ملک گوادر اور پورٹ قاسم بندرگاہ سے کاروباری سرگرمیاں کرسکتے ہیں، خطے کی ترقی اور خوشحالی کے لیے علاقائی روابط کا فروغ ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ تاجربرادری دونوں ممالک کے تعلقات میں اہم کردار ادا کرسکتی ہے، توانائی کے شعبے میں مختلف ملک سرمایہ کاری کررہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ دونوں ممالک کے عوام کے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں، پاکستان ازبکستان بزنس فورم کا انعقاد اہمیت کا حامل ہے، ٹرانز افغان ریلوے منصوبہ خطے کی ترقی کے لیے گیم چینجر ثابت ہوگا، پاکستان میں مائنز اینڈ منرل کے شعبے میں سرمایہ کاری کی جاسکتی ہے۔