ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

"ب فارم" منسوخ کرنے کی خبریں، نادرا کا بیان آگیا

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : ب فارم کو منسوخ کرنے کے متعلق سوشل میڈیا پر اڑنے والی افواہوں پر نادرا نے اپنا ردعمل دیتے ہوئے ان خبروں کی تردید کر دی ہے۔ 

نادرا کے مطابق پہلے سے بنے ہوئے "ب فارم" منسوخ کرنے کی افواہوں میں کوئی صداقت نہیں ہے ، دس سال سے کم عمر کا ب فارم بغیر تصویر کے بنوایا جا سکتا ہے، دس سال سے زیادہ یا 18 سال سے کم عمر بچوں کا پاسپورٹ بنوانے کی صورت میں "ب فارم" تصویر والا بنوانا لازمی ہے ۔ 

نادرا نے بتایا ہے کہ شہری بچوں کے بے فارم کے حصول کے لئے قریبی نادرا سنٹرز یا پاک آئی ڈی اپلیکیشن سے سہولت لے سکتے ہیں ۔