ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور؛ دھماکاخیز بارودی مواد برآمدگی کیس، ملزم کو سخت سزا سنا دی گئی

لاہور؛ دھماکاخیز بارودی مواد برآمدگی کیس، ملزم کو سخت سزا سنا دی گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جمال الدین: انسداد دہشتگردی عدالت ، دھماکاخیز بارودی مواد برآمدگی کیس میں بڑی پیشرفت، عدالت نے جرم ثابت ہونے پر دہشت گرد کو سزا کا حکم سنا دیا۔
عدالت نے ملزم اسرار الحق کو سزا کا حکم سنایا،عدالت نے ملزم اسرار الحق کو 5 سال قید بامشقت کا حکم دیا، انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے فیصلہ سنایا۔
پراسیکیوٹر میاں طفیل نے سرکار کی طرف سے دلائل دیئے، پراسیکیوشن کا کہنا تھا کہ ملزم سے بارودی مواد برآمد کیا گیا ،ملزم مختلف دہشتگردی کے واقعات میں ملوث ہے۔