ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ہائیکورٹ کی قائم مقام ایڈیشنل آئی جی انویسٹیگیشن اظہر اکرم کی شہرت کی تعریف 

لاہور ہائیکورٹ کی قائم مقام ایڈیشنل آئی جی انویسٹیگیشن اظہر اکرم کی شہرت کی تعریف 
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف : لاہور ہائیکورٹ نے ریمارکس دئیے  کہ اللہ تعالیٰ نے  ججز اور پولیس کو بہت سے اختیارات دئیے ہیں ، ہم سے غریبوں اور مسکینوں کے حقوق کے متعلق زیادہ باز پرس ہونی ہے،  ہمیں  ، ہمیں خوف خدا کےلئے راتوں کو جاگ کر بھی کام کرنا چاہیے ،عدالت نے قائم مقام ایڈیشنل آئی جی انویسٹیگیشن اظہر اکرم کی اچھی شہرت کی  تعریف بھی کی ۔
 جسٹس فاروق حیدر نے منشیات کے ملزم  فرہاد حسین کی درخواست ضمانت پر سماعت کی ،قائم مقام ایڈیشنل آئی جی انویسٹیگیشن اظہر اکرم ، ڈی پی او ننکانہ سید ندیم عباس  جبکہ پنجاب حکومت کی جانب سے ڈپٹی پراسیکیوٹرجنرل حافظ اصغر علی پیش ہوئے، جسٹس  فاروق حیدر نے قائم مقام ایڈیشنل آئی جی انویسٹیگیشن سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا ملزم کی درخواست ضمانت کا کیس عدالت میں زیر سماعت ہے ، عدالت کو آگاہ کیا گیا ہے کہ ملزم کی جانب سے تبدیلی تفتیش کی درخواست دی گئی ہے، ملزم کی تبدیلی تفتیش کی درخواست پر آپ نے کیا کیا ؟  قائم مقام ایڈیشنل آئی جی انویسٹیگیشن نے جواب دیا  کل بورڈ میں رکھ کر تفتیش کی تبدیلی کی درخواست کا فیصلہ کریں گے، جسٹس فاروق حیدر نے قائم مقام ایڈیشنل آئی جی انویسٹیگیشن اظہر اکرم سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا آپ کی شہرت بہت اچھی ہے، افسوس ہےکہ آپ کو عدالت بلوانا پڑا ، اللہ تعالیٰ نے ہمیں اور آپ کو بہت سے اختیارات دئیے ہیں ، ہم سے غریبوں اور مسکینوں کے حقوق کے متعلق زیادہ باز پرس ہونی ہے، جسٹس فاروق حیدر نے مزید ریمارکس دئیے ہمیں تو اللہ تعالیٰ کا  زیادہ خوف ہونا چائیے ،  ہمیں خوف خدا کےلئے راتوں کو جاگ کر بھی کام کرنا چاہیے ،عدالت نے قائم مقام ایڈیشنل آئی جی انویسٹیگیشن کو تبدیلی تفتیش کی درخواست پر فیصلہ کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی ،،ملزم کے خلاف ننکانہ پولیس نے ڈیڑھ کلو چرس کا مقدمہ درج کررکھا ہے۔

Ansa Awais

Content Writer