ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نرگس کی بے باک تصاویر پھیلانے کا مقدمہ ، اداکارہ نگار چوہدری کی عبوری ضمانت میں 5 مارچ تک توسیع

 نرگس کی بے باک تصاویر پھیلانے کا مقدمہ ، اداکارہ نگار چوہدری کی عبوری ضمانت میں 5 مارچ تک توسیع
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف : لاہور ہائیکورٹ نے فلم سٹار نرگس کی بے باک تصاویر سوشل میڈیا پروائرل کرنے کا مقدمہ میں اداکارہ نگار چوہدری کی عبوری ضمانت میں 5 مارچ تک توسیع کردی۔

لاہور ہائیکورٹ کے رُوبُرو اداکارہ نگار چوہدری کی درخواست پر سماعت کی، جس میں بتایا گیا کہ اداکارہ نرگس نے ایف آئی اے میں پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرایا اور یہ مقدمہ فلم سٹار نرگس نے ذاتی رنجش کی بنیاد پر مقدمہ درج کرایا ہے۔ اداکارہ کے وکیل راؤ عبد الجبار نے استدعا کی کہ اُن کی موکلہ نگار چودھری کی ضمانت منظور کرکے گرفتار کرنے سے روک دیا جائے۔ اداکارہ نگار چوہدری نے اپنی گرفتاری کے خدشے پر عدالت سے رجوع کیا اور لاہور ہائیکورٹ میں درخواست ضمانت دائر کی۔
 

Ansa Awais

Content Writer