ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈالر کا ریٹ مزید کم, اسٹاک مارکیٹ میں استحکام برقرار

ڈالر کا ریٹ مزید کم, اسٹاک مارکیٹ میں استحکام برقرار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت رجحان برقرار  جبکہ پاکستانی روپے کے مقابلے میں انٹربینک میں ڈالر کی قیمت مزید کم ہو گئی.

 کاروباری ہفتے کے تیسرے روز اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت آغاز ہوا ، 100 انڈیکس میں 107 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے انڈیکس ایک لاکھ 14 ہزار 463 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتے دیکھا گیا ہے۔

 گزشتہ روز اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی کا رجحان رہا تھا ، اسٹاک مارکیٹ میں 23 ارب 76 کروڑ 86 لاکھ 60 ہزار 167 روپے مالیت کے 29 کروڑ 8 لاکھ 32 ہزار 594 شیئرز کا لین دین ہوا تھا۔

 دوسری جانب ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق ڈالر کی قیمت میں 7 پیسے کی کمی ہو گئی ہے جس سے ڈالر 279 روپے 60 پیسے کا ہو گیا۔