مسافر بس کھائی میں جا گری، 39افراد زخمی، 1جاں بحق

مسافر بس کھائی میں جا گری، 39افراد زخمی، 1جاں بحق
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: کراچی سے باجوڑ جانیوالی بس کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں ایک مسافر جاں بحق جبکہ 39 افراد زخمی ہوگئے۔

 ریسکیو 1122 کے مطابق تیمرگرہ خزانہ بائی پاس روڈ پر کراچی سے باجوڑ جانے والی بس کھائی میں جا گری، بس میں 52 افراد سوار تھے۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں جائے وقوع پر پہنچیں اور امدادی کارروائی شروع کردی۔

 ابتدائی اطلاعات میں حادثے کے نتیجے میں ایک مسافر کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کردی گئی ہے جبکہ 39 زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

 حادثے کے بعد ڈسڑکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال تیمرگرہ میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔ ڈپٹی کمشنر لوئر دیر تیمرہ گرہ نے ہسپتال کا دورہ کرکے زخمیوں کی عیادت کی۔ حادثے میں زخمی ہونے والوں میں لوئر دیر، باجوڑ، مہمند کے مسافر شامل ہیں۔