ویب ڈیسک: پاکستان سپر لیگ کے لاہور میں کھیلے جا رہے میچ میں لاہور قلندرز نے پشاور زلمی کو شکست دیدی ۔
تفصیلات کے مطابق لاہور قلندرز نے پشاور زلمی کو 40 رنز سے شکست دی ، شاہین شاہ آفریدی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور پشاور زلمی کو 242 رنز کا ہدف دیا جو کہ پی ایس ایل 8 کا سب سے بڑا ہدف دیا جبکہ یہ ہدف پی ایس ایل کی تاریخ کا اب تک کا تیسرا بڑا ہدف تھا اس سے قبل اسلام آباد یونائیٹڈ پشاور زلمی کو 248 رنز کا ہدف دے چکی ہے۔
لاہور قلندرز کی بیٹنگ کی بات کی جائے تو فخر زمان اور مرزا بیگ میدان میں اترے لیکن مرزا بیگ زیادہ دیر میدان میں نہ ٹھہر سکے اور صرف 5 رنز بنا کر پویلین واپس لوٹ گئے جس کے بعد فخر زمان اور عبداللہ شفیق نے ٹیم کا سکور 127 رنز تک پہنچایا اور عبداللہ شفیق 41گیندوں پر 75 رنز بنا کر آوٹ ہو گئے اس کے بعد فخر زمان نے زلمی گیند بازوں کی درگت بنانے کا فیصلہ کیا اور 10 چھکے 3چوکوں کی مدد سے 45 گیندوں پر 96 رنز بنا کر آوٹ ہو گئے ، جبکہ سیم بلنگز نے 47 رنز بنائے ۔
242 رنز کے تعاقب میں پشاور زلمی کی ٹیم 9وکٹوں کے نقصان پر 201 رنز ہی بناسکی ٹام کھلر55،صائم ایوب 51،راجہ پکسا 24 ،پاوول 20 رنز بناکر نمایاں رہے ، لاہور قلندرز کے شاہین شاہ آفریدی نے 5اور زمان خان نے 2 کھلاڑیوں کو آوٹ کیااب کل لاہور قلندزر اسلام آباد یونائیٹڈ کا مقابلہ کرے گی۔
پشاور زلمی کے خلاف میچ میں لاہور قلندرز کی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئیں،کامران غلام اور شے ہوپ کی جگہ عبداللہ شفیق اور سیم بلنگز فائنل الیون کا حصہ بن گئے ہیں، دنوں نئے کھلاڑیوں نے بلے سے بہترین کیا ۔دیگر کھلاڑیوں میں حارث رؤف ، فخر زمان، طاہر بیگ، ڈیوڈ ویسا اور سکندر رضا شامل ہیں، ان کے علاوہ حسین طلعت، سیم بلنگز ، زمان خان ،راشد خان اور عبداللہ شفیق بھی فائنل الیون میں شامل ہیں۔سیم بلنگز آج لاہور قلندرز کی جانب سے ڈیبیو کریں گے۔