ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور: بھائی نے بہن کے سر میں گولی مار دی

Brother killded,sister,kahna,City42
کیپشن: crime scene,file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (اسرار خان) لاہور کے قریب کاہنہ کے گاؤں گھنگر میں افسوس ناک واقعہ پیش آیا جس میں بھائی نے سر میں گولی مار کر اپنی 32 سالہ بہن کو قتل کردیا۔

 تفصیلات کے مطابق گھریلو جھگڑے پر اشتعال میں آکر صفدر نامی شخص نے اپنی 32 سالہ بہن سائرہ کو سر میں گولی مار کر قتل کردیا۔

 پولیس ذرائع کے مطابق خاتون گولی لگنے سے شدید زخمی ہوگئی جسے ہسپتال منتقل کیا جارہا تھا لیکن وہ راستے میں ہی دم توڑ گئیں۔ خاتون کی لاش کو مردہ خانے میں رکھوا کر ملزم کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔

 سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ نے واقعے کا نوٹس لیکر ایس پی ماڈل ٹاؤن سے رپورٹ طلب کرلی ہے اور ملزم کی فوری گرفتاری کی ہدایات جاری کردی ہیں۔