رکھنی میں بم دھماکا، 4 افراد جاں بحق،متعدد زخمی

رکھنی میں بم دھماکا، 4 افراد جاں بحق،متعدد زخمی
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) ضلع بارکھان کے شہر رکھنی میں بم دھماکے میں چار افراد جاں بحق جبکہ 12 زخمی ہوگئے۔

ڈپٹی کمشنر عبداللہ کھوسہ کے مطابق دھماکے میں زخمیوں کی تعداد 12 ہوگئی جن میں دو بچیاں بھی شامل ہیں، بم دھماکے سے ہلاکتیں بڑھنے کا خدشہ ہے۔پولیس کے مطابق دھماکے کی نوعیت کا تعین کیا جا رہا ہے۔

ریسکیو کے مطابق ایک شخص کی حالت تشویشناک ہے جبکہ زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔ رکھنی اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی.دھماکے کے بعد پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور شواہد جمع کرکے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے  دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے جانی نقصان پر اظہار افسوس کیا ہے۔ وزیر اعلیٰ نے متعلقہ حکام سے رپورٹ طلب کر لی۔

انہوں نے کہا کہ بے گناہ اور معصوم لوگوں کا خون بہانے والے انسانیت کے دشمن ہیں، دہشت گرد اپنے مذموم مقاصد کے حصول کے لیے بدامنی پیدا کر رہے ہیں۔ ملک دشمن عناصر کے عزائم کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا، دہشت گردی کے خلاف مزید موثر حکمت عملی اپنائی جائے گی۔

وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ دہشتگردی کے حالیہ واقعات کے بعد سیکورٹی پلان کا ازسر نو جائزہ لیا جائے اور زخمیوں کو علاج کی بہترین طبی سہولتیں فراہم کی جائیں۔