ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیراعظم مستعفی ہوں، تحریک عدم اعتماد نہیں لائیں گے۔ بلاول بھٹو

وزیراعظم مستعفی ہوں، تحریک عدم اعتماد نہیں لائیں گے۔ بلاول بھٹو
کیپشن: Bliawal Bhutto
سورس: Google Images
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پیپلزپارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو نے کہا کہ عوام کا سلیکٹڈ حکمرانوں سے اعتماد اٹھ چکا ہے ، وزیراعظم استعفی دے دیں تو مارچ اور تحریک عدم اعتماد کی تحریک کی ضرورت نہیں پڑے گی۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ وزیراعظم سے کہہ رہے ہیں کہ جلد استعفیٰ دیں ،ہم پہلے دن سے پی ٹی آئی ایم ایف ڈیل کیخلاف آواز اٹھا رہے ہیں ۔ہم چاہتے ہیں پاکستان اس ڈیل سے نکلے ،بلاول بھٹو نے کہا کہ وزیراعظم کا ہر وعدہ جھوٹا نکلا ،پاکستان میں جمہوریت کا جنازہ نکال دیا گیا ۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں امن و امان کی صورتحال خراب اور عوام کی زندگی عذاب بن چکی ہے ،آٹھ مارچ کو اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ ہوگا۔وزیراعظم استعفیٰ دیں تو ہمیں احتجاج اور عدم اعتماد کی ضرورت نہیں پڑے گی ۔بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ پاکستان میں انسانی اور جمہوری حقوق پر ڈاکے ڈالے گئے ، الیکشن کمیشن کو چاہئے کہ وہ صاف اور شفاف الیکشن کرائے ۔بلاول بھٹو نے کہا کہ صوبوں کو این ایف سی ایوارڈ سے محروم رکھا گیا ۔

انہوں نے کہا کہ  عمران خان کو ہٹاکر جو بھی سیٹ اپ لایا جائے وہ الیکشن کروائے، وہ پاکستان چاہتے ہیں جس کا وعدہ قائد عوام اور محترمہ بےنظیر بھٹو نے کیا تھا، نالائق حکومت نے تباہی مچائی ہے، تمام اپوزیشن جماعتوں کو ایک پیج پر آنا پڑے گا۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہم صاف اور شفاف الیکشن چاہتے ہیں، پیپلز پارٹی نے ہر دور میں جدوجہد کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کا ماننا ہے کہ جمہوریت۔ ہہترین انتقام ہے اور ہم سمجھتے ہیں کہ تحریک عدم اعتماد اس نالائق حکومت کو گھر بھیجنے کا واحد آئینی اور جمہوری طریقہ ہے۔