ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹریفک پولیس کے جعلی چالان بک بننے کا انکشاف

ٹریفک پولیس کے جعلی چالان بک بننے کا انکشاف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عرفان ملک:جعلی چالان بک اور جعلی چالان، ٹریفک پولیس کے جعلی چالان بک بننے کا انکشاف  ٹریفک پولیس نے جعلی چالان بک آنے کے بعد آنکھیں موند لیں تاحال کسی ٹریفک وارڈن کو زمہ دار نہ ٹھہرایا اور نہ تھانہ رنگ محل نے ملزمان کی نشاندہی کے لیے کوئی کوشش کیں۔

رنگ محل پولیس نے جعلی چالان بک بنانے والا گروہ کا پتہ چلا لیا اور پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے چار جعلی چالان بک برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔ ایف آئی آر میں لکھا گیا کہ ملزمان جعلی چیک بک پرنٹ کر کے وارڈنز کو دیتے تھے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ٹریفک پولیس نے بھی جعلی چالان بک استعمال کرنے والے وارڈنز کی تلاش شروع کر دی جبکہ ٹریفک پولیس تاحال جعلی چالان بک استعمال کرنے والے وارڈنز کا تعین نہ کر سکی۔ زرائع کا کہنا تھا کہ انویسٹی گیشن ونگ نے نہ تو کیس کی تفشیش کو آگئے بڑھایا اور نہ ہی ٹریفک پولیس لاہور وارڈنز جو جعلی چالان بک استعمال کرتے تھے انہیں ڈھونڈنے کے لیے سنجیدہ کوشش کرتی نظر آرہی ہے۔ 

Malik Sultan Awan

Content Writer