سیکرٹری قانون نذیر احمد گجانہ کی تنخواہ وزیراعلیٰ پنجاب سے بھی زیادہ

 سیکرٹری قانون نذیر احمد گجانہ کی تنخواہ وزیراعلیٰ پنجاب سے بھی زیادہ

(قیصر کھوکھر) پنجاب حکومت جہاں کفایت شعاری کی پالیسی کو اپنائے ہوئے ہیں وہیں اقربا پروری کی مثالیں بھی دکھائی دیتی ہیں۔سیکرٹری قانون نذیر احمد گجانہ اس وقت پنجاب کےمہنگے ترین سیکرٹری بن چکے ہیں۔

ذرائع کے مطابق سیکرٹری قانون کی ماہانہ تنخواہ ساڑھے سات لاکھ روپے مقرر ہے، نذیر احمد گجانہ ساڑھے 7 لاکھ روپے تنخواہ کے ساتھ ماہانہ سوا لاکھ روپے پنشن بھی لیتے ہیں، سیکرٹری قانون نذیر احمد گجانہ کی تنخواہ چیف سیکرٹری اور وزیر اعلیٰ سے بھی زیادہ ہے۔

 ذرائع کے مطابق سیکرٹری قانون کی تنخواہ پر دیگر سیکرٹریوں میں احساس کمتری پیدا ہورہا ہے، کئی سیکر ٹریوں نے اپنی تنخواہ سیکرٹری قانون کے برابر کرنے کا مطالبہ کیا ہے، سیکرٹری قانون ریٹائرمنٹ کے بعد بھی ایم پی ون پےپیکیج لے رہے ہیں۔

 یاد رہے کہ سیکرٹری قانون نذیر احمد گجانہ اس وقت کنٹریکٹ پر تعینات ہیں۔

دوسری جانب نذیراحمد گجانہ کاکہناہے کہ وہ اکیلے اتنی بھاری تنخواہ نہیں لے رہے بلکہ اور بہت سی کمپنیوں کے ملازمین بھی بھاری تنخواہیں لے رہے ہیں۔