فلم ہوم 1947 کا پانچواں حصہ "خاموش یادیں" جاری

فلم ہوم 1947 کا پانچواں حصہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

رائل پارک (زین مدنی) فلم ساز شرمین عبید چنائے کی ہوم 1947 سلسلے کی پانچویں فلم خاموش یادیں جاری کر دی گئی ہے۔

 دو مرتبہ اکیڈمی ایوارڈ یافتہ فلمساز اور صحافی شرمین عبید چنائے نے گزشتہ سال مختصر سیریز بیلا کے ساتھ ویب سیریز ہوم 1947 کا آغاز کیا تھا جس کی ہدایتکاری لال کبوتر شہرت کے ایوارڈ یافتہ ہدایتکار کمال خان نے کی تھی۔ فلم کی کہانی 1947 میں لوگوں کی ہجرت پر مبنیٰ ہے، فلم7  سیریز پر مشتمل ہوگی، اب انہوں نے اس سلسلے کی پانچویں فلم خاموش یادیں جاری کر دی ہے جو کہ خواتین پر مبنیٰ ہے۔

اس سے قبل اس سیریز کی چار فلمیں بیلا، گھوسٹ آف دی پاسٹ، زمین اور مڈ نائٹ فیوری یوٹیوب پر اپ لوڈکی گئی تھیں، یہ سیریز ان لاکھوں افراد کی زندگیوں اور کہانیوں سے متعلق ہے جو 1947 میں دو نئی آزاد ریاستوں ہندوستان اور پاکستان کی تشکیل کے دوران بے گھر ہوئے تھے۔

 

Sughra Afzal

Content Writer