پاکستان سپر لیگ کیلئے لاہور میں ٹکٹوں کی فروخت جاری رہی

پاکستان سپر لیگ کیلئے لاہور میں ٹکٹوں کی فروخت جاری رہی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(طاہر جمیل خان) پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن کے لاہور میں کھیلے جانیوالے میچزکیلئے ٹکٹوں کی فروخت دوسرے روز بھی جاری رہی، شائقین کرکٹ نے قطاروں میں لگ کر ٹکٹس خریدیں، 500 اور ہزار روپے کے ٹکٹس کے خواہشمند شہری ٹکٹیں نہ ملنے پر مایوس لوٹے۔

پی ایس ایل 4 کا جنون عروج پر ہے، لاہور میں ہونیوالےمیچوں کے ٹکٹوں کے حصول کیلئےکورئیرکمپنی ٹی سی ایس کی مختلف شاخوں پر آج بھی شائقین کرکٹ کی بڑی تعداد اُمڈآئی، جوش و جذبے سے بھرپور لاہورئیے اپنے پسندیدہ کھلاڑیوں کو ملکی میدانوں میں کھیلتا دیکھنے کیلئے بے تاب ہیں۔  تاہم 500 اور ہزار روپے والی ٹکٹوں کی عدم دستیابی پر کئی نوجوان مایوس نظر آئے، سستی ٹکٹوں کیلئے کئی نوجوان دوسرے شہروں سے بھی آئےتھے لیکن 500 اور ہزار روپے والی ٹکٹوں کے ختم ہوجانے پر شکوہ کرتے نظر آئے۔

سستی ٹکٹ کی امید پر ایک طالبعلم قصورسے آیا تھاجس کا کہنا تھا کہ ٹکٹ خریدنے کیلئے سکول سے چھٹی کی اور جیب خرچ کے پیسے جمع کیے لیکن مایوس لوٹنا پڑ رہا ہے۔ پی ایس ایل فور کے سلسلے میں قذافی سٹیڈیم میں نو مارچ کو لاہور قلندرزاوراسلام آباد یونائیٹڈ کا میچ ہوگا، جبکہ دس مارچ کوملتان سلطان اورلاہور قلندرزکی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔

12 مارچ کو لاہورمیں پلے آف میچ کھیلا جائےگا۔ 

Shazia Bashir

Content Writer