ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شریف خاندان کرپشن کی کمائی بچانے کیلئے پورا سسٹم تباہ کررہا: علیم خان

شریف خاندان کرپشن کی کمائی بچانے کیلئے پورا سسٹم تباہ کررہا: علیم خان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

قذافی بٹ: تحریک انصاف وسطی پنجاب کے صدر علیم خان نے کہا ہے کہ کرپشن کی ٹرین کا انجن پکڑا جا چکا، اب پیچھے ڈبے لگنے باقی ہیں، جدوجہد جاری رکھیں گے۔

 تفصیلات کے مطابق چیئرمین سیکرٹریٹ میں کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے علیم خان کا کہنا تھا کہ 14 ارب کا کنٹریکٹ بغیر کسی ضابطے کی کارروائی کے دیا گیا۔ شہبازشریف کو بھی لینے کے دینے پڑ جائیں گے۔ شریف خاندان کرپشن اور لوٹ مار کی کمائی بچانے کیلئے سارے سسٹم کو تباہ کرنا چاہتا ہے۔  اس مقصد کیلئے عدلیہ سمیت کسی بھی قومی ادارے کے خلاف ہرزہ سرائی اور محاذ آرائی سے گریزنہیں کیا جا رہا۔

 انہوں نے کہا کہ وفاق کے بعد پنجاب حکومت کا کچا چٹھا بھی سامنے آنا شروع ہو گیا ہے اور کرپشن کی ٹرین کا انجن احد چیمہ کی شکل میں پکڑا جا چکا ہے۔ اب پیچھے ڈبے لگنے باقی ہیں۔ عبدالعلیم خان کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت کے تمام منصوبے کرپشن سے لتھڑے ہوئے ہیں۔ آشیانہ سے لے کر لیپ ٹاپ سکیم تک کمیشن کھانے اور فائلوں کا پیٹ بھرنے کے علاوہ کچھ نہیں کیا گیا۔