ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

صوبہ بھر کے 25 ہزار پرائمری سکولوں میں ایل این ڈی ٹیسٹ کا آغاز

صوبہ بھر کے 25 ہزار پرائمری سکولوں میں ایل این ڈی ٹیسٹ کا آغاز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنید ریاض) صوبہ بھر کے 25 ہزار پرائمری سکولوں میں ایل این ڈی ٹیسٹ کا آغاز،لٹریسی اینڈ نیومیریسی ڈرائیو ٹیسٹ صرف تیسری جماعت کے بچوں کا لیا جائے گا جبکہ ٹیسٹ کا مقصد پرائمری سکولوں کے معیار کو بہتربنانا ہے۔

تفصیلات کے مطابق صوبہ بھر کے 25 ہزار پرائمری سکولوں میں ایل این ڈی ٹیسٹ کا آغازکردیا گیا، ایل این ڈی ٹیسٹ پنجاب حکومت منتخب پرائمری سکولوں کا لے گی۔ لٹریسی اینڈ نیومیریسی ڈرائیو ٹیسٹ صرف تیسری جماعت کے بچوں کا لیا جائے گا, ٹیسٹ کی نگرانی وزیر اعلی مانیٹرنگ سیل کرے گا ۔ ٹیسٹ کا انعقاد 2 مارچ تک منتخب سکولوں میں کیا جائے گا,  ٹیسٹ منعقد کرانے کے لیےایجوکیشن اتھارٹیز کو پہلے سے ہدایات جاری کردی گئی تھی۔ مانیٹرنگ ایلوایشن اسسٹنٹ بھی ٹیسٹ کے انعقاد کیلئے سکولوں کا وزٹ کریں گے۔

پرنسپل اسحاق کمیانہ کا ایل این ڈی ٹیسٹ کے حوالے سے کہنا ہے کہ ایل این ڈی ٹیسٹ کا مقصد پرائمری سکولوں کی کارکردگی کو بہتربناناہے، اس ٹیسٹ سے نہ صرف اساتذہ بلکہ طلباء کی کارکردگی بہتر ہوگی۔