ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

50 سے زائد افسران نے ایل ڈی اے آفس میں ہڑتال کی حمایت کر دی

50 سے زائد افسران نے ایل ڈی اے آفس میں ہڑتال کی حمایت کر دی
کیپشن: lda
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ناصر علی) ایل ڈی اے کے 50 سےزیادہ افسران نے ایل ڈی اے آفس جوہر ٹاون میں ہڑتال کی حمایت کر دی، احد چیمہ کی گرفتاری پرایل ڈی اے میں ممکنہ ہڑتال کے معاملے پر افسران تقسیم ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق ہڑتال کے حامی 50 سے زائد افسروں کو سول سیکرٹریٹ کی اعلیٰ بیوروکریسی کی حمایت حاصل تھی، ایل ڈی اے کے 2 افسروں کی جانب سے کام چھوڑ ہڑتال کی بھرپور مخالفت کی گئی تھی، دونوں افسروں کی جانب سے ہڑتال کی مخالفت کی وجہ سے جمعہ کو ایل ڈی اے میں ہڑتال نہیں ہو سکی تھی، ایل ڈی اے کے دونوں افسروں کےبائیکاٹ پر ہڑتال کی کال کو موخر کرنا پڑا۔

آج سوموار کو بھی ایل ڈی اے میں ہڑتال نہ ہونے کا امکان ہے، ڈپٹی ڈائریکٹر ایل ڈی اے اکاونٹس حبان سبحانی اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر ہیڈ کوارٹرز شہزادہ جواد کامران نے ہڑتال اور احتجاج کی سخت مخالف کی تھی، احتجاج کا مقصد نیب پر دباو ڈال کراحد چیمہ کو بے گناہ قرار دلوانا تھا، احتجاج کے مخالف دونوں افسران کا کہنا ہے کہ احد چیمہ کرپٹ افسر ہیں، انہیں سزا ملنی چاہئے۔