سٹی 42: پاکستان کی جانب سے قائم مقام برطانوی ہائی کمشنر کو احتجاجی مراسلے پر برطانوی ہائی کمشن کا ردعمل آگیا .
ترجمان برطانوی ہائی کمشن کے مطابقبرطانوی پولیس اور پراسیکیوٹرز حکومت سے آزاد ہو کر کام کرتے ہیں۔جہاں کسی غیر ملکی حکومت کو یقین ہو کہ کوئی جرم کیا گیا ہے، تو انہیں تمام متعلقہ مواد اپنے برطانوی پولیس رابطہ کار کو فراہم کرنا چاہیے۔
جو مواد برطانوی قانون کی خلاف ورزی کرتا نظر آئے گا، اس کا جائزہ پولیس لے گی اور یہ ایک مجرمانہ تحقیقات کا باعث بن سکتا ہے۔