ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جعلی پولیس اہلکار گرفتار

 جعلی پولیس اہلکار گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: جعلی پولیس کانسٹیبل ڈولفن سکواڈ کی گرفت میں آگیا ۔
ایس پی ڈولفن کے مطابق ڈولفن نے جعلی پولیس اہلکار گرفتار کر لیا۔ڈولفن ٹیم نے جعلی نمبر پلیٹ موٹرسائیکل و ملزم کو مشکوک جانتے ہوئے چیک کیا۔
ملزم نے اپنا تعارف بطور پولیس آفیشل کروایا۔مشکوک ملزم کا ریکارڈ چیک کرنے پر جعلی اہلکار نکلا۔
گرفتار ملزم نے پولیس سے مشابہہ یونیفارم پہن رکھا تھا۔ملزم اسد علی ریکارڈ یافتہ ہے، کارروائی کیلئے تھانہ کوٹ لکھپت کے حوالے کردیا ۔