ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گیس کی مسلسل فراہمی کے باعث ایل پی جی سلنڈر منصوبہ فلاپ ہونے لگا

گیس کی مسلسل فراہمی کے باعث ایل پی جی سلنڈر منصوبہ فلاپ ہونے لگا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شاہد سپرا: سوئی ناردرن گیس کمپنی کا ایل پی جی سلنڈر منصوبہ فلاپ ہونے کے خدشات پیدا ہو گئے۔
وفاقی حکومت کی جانب سے لاہور میں بارہ گھنٹے گیس فراہمی کے فیصلے سے سلنڈرزکی فروخت میں کمی ہو گئی اوردن بھر گیس کی مسلسل فراہمی پر صارفین نے ایل پی جی سلنڈرز کی خریداری کم کر دی۔
کمپنی نے اوگرا کے مقررہ ریٹ پر ہو م ڈلیوری کی سہولت کیساتھ منصوبہ شروع کیا تھااورصارفین کی جانب سے شیڈول کے مطابق گیس بندش کی وجہ سے سلنڈرز کی خریداری کی جاتی تھی۔

قبل ازیں وفاقی حکومت نے صبح، دوپہر اور شام کو گیس فراہمی کا شیڈول بنایا تھا،شیڈول کے دوران کم پریشر اور عدم فراہمی کی وجہ سے صارفین سلنڈرز کی خریداری کر رہے تھے۔
ذرائع کے مطابق صبح پانچ سے رات دس بجے تک مسلسل گیس کی فراہمی سے سلنڈرز کی فروخت میں کمی ہوئی۔