ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بینکوں نے نجی شعبے کو تقریباً 1.5 کھرب روپے کے قرضے فراہم کیے 

بینکوں نے نجی شعبے کو تقریباً 1.5 کھرب روپے کے قرضے فراہم کیے 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اشرف خان:پاکستان بینکس ایسوسی ایشن (PBA) کے چیئرمین ظفر مسعود کے مطابق رواں مالی سال میں کمرشل بینکوں نے نجی شعبے کو 1.5 کھرب روپے کے قرضے فراہم کیے، جس سے صنعتی پیداوار اور روزگار کے مواقع میں اضافہ ہوا۔

چیئرمین PBA نے بتایا کہ بینکنگ شعبے کی ڈیپازٹس کی مالیت اب 35.1 کھرب روپے تک پہنچ گئی ہے، جس سے معیشت میں بینکاری کے مضبوط کردار کو اجاگر کیا گیا۔ ان کے مطابق نجی شعبے کو قرضوں میں ریکارڈ اضافہ دیکھا گیا ہے، جس میں حکومت کی جانب سے قرضوں کی کمی کے بعد بینکوں نے نجی شعبے کو سہولت فراہم کی۔

رپورٹ کے مطابق بڑے پیمانے کی صنعت میں ترقی کی شرح 8.33 فیصد تک پہنچ گئی، جو صنعتی پیداوار اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے میں بینکنگ شعبے کے کلیدی کردار کی تصدیق کرتی ہے۔