ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 لاہور: 63اشتہاریوں سمیت مختلف مقدمات میں مطلوب 581 ملزمان  گرفتار 

 لاہور: 63اشتہاریوں سمیت مختلف مقدمات میں مطلوب 581 ملزمان  گرفتار 
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

فاران یامین:لاہورمیں اشتہاریوں، عادی ملزمان کے خلاف سپیشل آپریشن جاری ہے۔
72گھنٹے کے دوران عدالتی مفروران کیخلاف کارروائیوں  کے دوران 63اشتہاریوں سمیت مختلف مقدمات میں مطلوب 581 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔
ایس پی ڈولفن کے مطابق گرفتار ملزمان پر سنگین جرائم کے متعدد مقدمات درج ہیں۔
 انہوں نے بتایا کہ ڈولفن سکواڈ نے 376 ریکارڈ یافتہ، 107 عادی مجرمان کو حراست میں لیا جبکہ مختلف زیر سماعت مقدمات میں 34 عدالتی مفروران بھی گرفتار کئے گئے۔
ترجمان کے مطابق ڈولفن سکواڈ نے سٹریٹ کرائم میں ایک ملزم کو بھی گرفتار کیا۔
ڈولفن سکواڈ نے گرفتار ملزمان کو کارروائی کیلئے متعلقہ تھانوں کے حوالے کر دیا۔