ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شعبان،رمضان اورشوال کا آغازکب ہوگا؟ماہرین فلکیات نے بتادیا  

شعبان،رمضان اورشوال کا آغازکب ہوگا؟ماہرین فلکیات نے بتادیا  
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: ماہِ شعبان، رمضان المبارک اور شوال کے آغاز سے متعلق ماہرینِ فلکیات نے تفصیلی فلکیاتی حسابات جاری کر دیے ہیں، جن میں تینوں اسلامی مہینوں کی متوقع تاریخیں سامنے آ گئی ہیں، تاہم حتمی اعلان رویتِ ہلال کمیٹی کی جانب سے ہی کیا جائے گا۔

مصر میں نیشنل انسٹی ٹیوٹ فار آسٹرونومیکل ریسرچ کی سن ریسرچ لیبارٹری نے شعبان، رمضان اور شوال کے چاند سے متعلق فلکیاتی حسابات جاری کیے ہیں۔ ماہرین کے مطابق اتوار 29 رجب 1447ھ (رویتِ ہلال کا دن) کو غروبِ آفتاب کے وقت نیا چاند پیدا نہیں ہوگا۔

فلکیاتی مشاہدات کے مطابق چاند مکہ مکرمہ میں غروبِ آفتاب سے تقریباً 19 منٹ قبل اور قاہرہ میں 23 منٹ قبل غروب ہو جائے گا، جبکہ مصر کے دیگر صوبوں میں یہ فرق 19 سے 24 منٹ کے درمیان ہوگا۔ دیگر عرب اور اسلامی دارالحکومتوں میں بھی چاند غروبِ آفتاب سے پہلے غروب ہو جائے گا، جس سے واضح ہوتا ہے کہ 29 رجب کی شام چاند نظر آنے کا امکان نہیں۔

ان حسابات کی بنیاد پر پیر 19 جنوری 2026 کو ماہِ رجب کا آخری دن اور منگل 20 جنوری 2026 کو ماہِ شعبان کے آغاز کی توقع ظاہر کی گئی ہے۔ ماہرین کے مطابق ماہِ شعبان 29 دن کا ہوگا۔

فلکیاتی ماہرین کے مطابق بدھ 18 فروری 2026 کو ماہِ شعبان اختتام پذیر ہوگا اور پہلا روزہ جمعرات 19 فروری 2026 کو ہونے کی توقع ہے۔ رمضان المبارک 2026 سردیوں کے اختتام اور بہار کے آغاز میں آئے گا، جس کے باعث روزے کے اوقات نسبتاً معتدل رہیں گے۔

ابتدائی اندازوں کے مطابق پہلے روزے کا دورانیہ تقریباً 12 گھنٹے 40 منٹ ہوگا، جو بتدریج بڑھتے ہوئے اوسطاً 12 سے 13 گھنٹے تک جا سکتا ہے، تاہم جغرافیائی فرق کے باعث مختلف شہروں میں معمولی فرق ممکن ہے۔

فلکیاتی حسابات کے مطابق رمضان المبارک 30 دن کا ہوگا، آخری روزہ جمعرات 19 مارچ 2026 کو جبکہ عیدالفطر جمعہ 20 مارچ 2026 کو متوقع ہے۔

ماہرینِ فلکیات نے واضح کیا ہے کہ یہ تمام تاریخیں فلکیاتی حسابات پر مبنی ہیں، حتمی فیصلہ ہمیشہ متعلقہ مذہبی اداروں اور شرعی رویتِ ہلال کے اعلان کے بعد ہی ہوگا۔