ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آج اسلام آباد کی کونسی شاہراہیں بند رہیں گی؟ ٹریفک پولیس کی ایڈوائزری جاری

آج اسلام آباد کی کونسی شاہراہیں بند رہیں گی؟ ٹریفک پولیس کی ایڈوائزری جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:  اسلام آباد ٹریفک پولیس نے آج 26 دسمبر 2025 کو شہر میں خصوصی پروگرام کے باعث ٹریفک ڈائیورشن اور ہیوی ٹریفک کے داخلے پر پابندی سے متعلق ایڈوائزری جاری کر دی ہے، شہریوں کو متبادل راستے اختیار کرنے اور اضافی وقت کے ساتھ سفر کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

 اسلام آباد پولیس کے مطابق آج صبح 6 بجے سے رات 12:30 بجے تک شہر میں ہر قسم کی ہیوی ٹریفک کے داخلے پر پابندی عائد رہے گی۔ دن 11 بجے سے سہ پہر 3 بجے تک خصوصی پروگرام کے سلسلے میں ایکسپریس ہائی وے اور مری روڈ/کلب روڈ پر ٹریفک ڈائیورشنز نافذ رہیں گی۔

روات سے ایکسپریس ہائی وے کی جانب سفر کرنے والے شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ روات سے راولپنڈی پشاور روڈ استعمال کریں، جبکہ آئی جے پی روڈ اور سری نگر ہائی وے سے آنے والے شہری اندرونِ شہر سروس روڈز کا انتخاب کریں۔

ٹریفک پولیس نے شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ اپنی منزل تک بروقت پہنچنے کے لیے 20 سے 25 منٹ اضافی وقت رکھ کر سفر کریں۔ اسلام آباد ٹریفک پولیس کے افسران ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے اور شہریوں کی رہنمائی کے لیے مختلف مقامات پر موجود ہوں گے، جبکہ مدد کے لیے ٹریفک ہیلپ لائن 1915 یا پکار 15 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔