ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان سٹاک مارکیٹ میں شئیرز کی قیمتیں گرنے کا بدترین دن

Pakistan Stock Exchange, PSX, Hundred Points index, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں ایک دن میں تاریخ کی سب سے بڑی مندی  کا ریکارڈ بن گیا۔

منگل کے روز  اسٹاک مارکیٹ میں ڈھائی ہزار سے زائد پوائنٹ کی کمی ہو گئی۔

کراچی سٹاک ایکسچینگ کا 100 انڈیکس 2535 پوائنٹس گر کر  53170 پوائنٹ پر  آ گیا۔  ایک ہفتہ پہلے سٹاک ایکسچینج میں شئیرز کی ویلیو ماپنے کا پیمانہ 100 انڈیکس بلند ترین سطح 66427 س پر پہنچ گیا تھا جس کے نےبعد مسلسل مندی کا رجحان چل رہا ہے اور انڈیکس میں روزانہ گراوٹ آ رہی ہے تاہم آج منگل کے روز گراوٹ کے اب تک کے تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے۔ مارکیٹ مجموعی طور پر  اب تک 7256 پوائنٹ کم ہوچکی ہے۔