رائے ونڈ ،کمرے میں گیس بھرنے سے دو بہن بھائی جاں بحق، تیسرے کی حالت تشویشناک 

Gas leakage,room.raiwind,two died,City42
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)کمرے میں گیس بھرنے سے دو بچے جاں بحق، تیسرے بچے کو  تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

 تفصیلات کے مطابق رائے ونڈ میں کمرے میں سوئی گیس  لیکج ہونے کی وجہ سے کمسن بہن بھائی جاں بحق جبکہ ایک بچے کی حالت تشویشناک  بیان کی جاتی ہے۔

ذرائع کے مطابق بچوں کی ماں تینوں بچوں کوکمرے میں بند کرکے ہمسایہ کے گھر گئی تھی۔ گیس کی لیکج کی وجہ سے 2سالہ عثمان اور  4سالہ زینب دم گھٹنے سے موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے،6سالہ نور فاطمہ کو تشویشناک حالت میں مقامی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔