موسم سرما کی پہلی بارش؛ لاہور میں بارشوں کا سلسلہ کب تک جاری رہیگا؟

weather update pakistan
کیپشن: weather update
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( کومل اسلم)ملک کے کئی شہروں میں موسم سرما کی پہلی بارش نے سردی بڑھادی،لاہور میں وقفے وقفے سے بوند اباندی کا سلسلہ جاری ہے ، پارہ پندرہ ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ،فضائی آلودگی میں اضافہ ، ائیر کوالٹی انڈیکس 378 ریکارڈ کیا گیا۔

تفصیلات کےمطابق پنجاب کے کئی علاقوں میں موسم سرما کی پہلی بارش شروع ہوچکی ہے، لاہور سمیت ساہیوال ،وہاڑی ، لودھراں اور جھنگ میں  بارش شروع  ہوئی، گوجرہ، عارف والا، فورٹ عباس، پاکپتن ،فیروز وٹواں ،کوہلو ،کبیر والا، علی پور میں بھی ہلکی بارش ہوئی۔ شمالی وزیر ستان اور ڈیرہ اسماعیل خان میں موسم سرما کی پہلی بارش سے موسم سرد ہوگیا جبکہ ڈی آئی خان کے علاقوں پہاڑ پور ڈھکی بلوٹ اور گردونواح میں بوندا باندی کا سلسلہ جاری ہے۔لاہور میں آئندہ چوبیس گھنٹوں تک مزید بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواؤں کا سلسلہ ملک میں داخل گیا جس کے باعث ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد مطلع ابر آلود رہے گا، بالائی و وسطی بلوچستان ، جنوبی پنجاب،بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان ، کشمیر اور اس سے ملحقہ پہاڑی علاقوں میں بارش برفباری کی توقع ہے،جبکہ آج کے روز اسلام آباد میں مطلع ابر آلود رہنے کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق خطہ پوٹھوہار میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ بارش اور مری میں برفباری متوقع ہے، خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور مطلع ابر آلود رہے گا۔

ہری پور،ایبٹ آباد مانسہرہ ، پشاور،مردان ،صوابی،دیر، چترال ، کرم، بونیر، شانگلہ ،سوات ، مالاکنڈاور کرم میں بارش برفباری کا امکان ہے۔ کوہاٹ، بنوں، وزیرستان اور ڈیرہ اسماعیل خان میں تیز ہواؤں کے ساتھ ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔


 

M .SAJID .KHAN

Content Writer