ٹھوکر،بابوصابو انٹر چینج کو ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا

ٹھوکر،بابوصابو انٹر چینج کو ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42)شدید دھند کے باعث بند ہونے والی موٹر وے کو چودہ گھنٹے بعد کھول دیا گیا۔ٹھوکر،بابو انٹر چینج ٹریفک کے لیے بند رکھے گئے۔دھند ختم ہونے پر موٹر وے پولیس نے مختلف شہروں کی طرف سفر کرنے والی گاڑیوں کو جانے کی اجازت دے دی۔

تفصیلات کے مطابق14 گھنٹوں پر شدید دھند کے باعث بند ہونے والی لاہور موٹر وے کو کھول دیا گیا۔لاہور موٹر وے کی جانب سے مختلف شہروں کو جانے والی موٹروے کو دھند کے باعث بن کیا گیاتھا۔موٹر وے پولیس کا کہنا تھا کہ حد نگاہ 0 سے 30 میٹر ہونے پر موٹر وے کو بند کیا گیا۔ٹھوکر،چوہنگ ،مراکہ،شامکی بھٹیاں اور مانگا منڈی میں بھی شدید دھند کے باعث راستے کئی گھنٹے بند رہے۔موٹروے پر ٹھوکر،بابو صابو انٹر چینج سمیت دیگر راستے بند کیے گئے۔
حد نگاہ میں بہتری کے بعد موٹر وے کو ٹریفک کے لیے کھولا گیا۔موٹروے حکام کا کہنا تھا کہ اگر دھند کی صورتحال میں مسافر اپنی گاڑیوں کی لائٹس اور انڈیکیٹرز کا استعمال کریں اور غیر ضرور سفر کرنے سے گریز کریں تاکہ کسی بھی حادثاتی صورتحال سے بچا جاسکے۔

قبل ازیں صبح کے وقت لاہورسمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں دھند کا راج تھا ،لاہورسے کوٹ مومن اوررجانہ تک موٹروے بند ہ کی گئی،۔پنڈی بھٹیاں سے فیصل آباد تک بھی موٹروے بند تھی،شکرگڑھ ، لاہور روڈ پر دھند کے باعث حد نگاہ انتہائی کم تھی،گجرات میں شدید دھند ہ تھی،ہائی وے پر ٹول پلازا تا جہلم پل تک دھند ہ چھائی تھی،علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ لاہور پر فلائٹ آپریشن روک دیا گیا۔ لاہورآنے اور جانے والی پروازیں ری شیڈول کردی گئیں۔

علاوہ ازیں لاہور موٹروے شدید دھند کے باعث تاحال بند ہے،ٹھوکر، بابوصابو انٹر چینج ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا تھا۔دھند ختم ہونے پر موٹر وے کو کھولا دیا گیا۔ لاہورسےموٹروےلیہ تک شدیددھندکےباعث بند،دھند کےباعث موٹروےایم تھری لاہورسےرجانہ تک بند تھی،ترجمان موٹروے کے مطابق شاہراہوں سفرکرنیوالےاحتیاطی تدابیراختیارکریں،روڈیوزرز غیر ضروری سفر سےگریز کریں۔

شہر میں شدید دھند کا راج، حد نگاہ صفر ہو گئی،ٹاؤن شپ، کوٹ لکھپت، پیکو روڈ،چونگی امر سدھو، فیروز پور روڈ، کلمہ چوک ،لبرٹی، مال روڈ، علامہ اقبال روڈ، دھرم پورہ،گڑھی شاہو، ریلوے سٹیشن، شملہ پہاڑی،کینال روڈ، مغلپورہ، باغبانپورہ، شالیمار باغ ،شاد باغ، مصری شاہ، داروغہ والا، فتح گڑھ ،ہربنس پورہ، تاجپورہ، صحافی کالونی، جلوموڑ کے اطراف شدید دھند چھائی ہوئی ہے۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات کےمطابق آج شہر میں صبح کے وقت ہلکے بادل اور دھند رہنے کا امکان ہے،تاہم آج شہر کا موسم سرد اور خشک رہے گا، محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار کے روز مطلع ابر آلود رہنے سے شہر میں ہلکی بارش ہوسکتی ہے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer