اقرا اور یاسر کی شادی کی تقریبات شروع‘ رسم مایوں کی تصاویرشیئر کردیں

اقرا اور یاسر کی شادی کی تقریبات شروع‘ رسم مایوں کی تصاویرشیئر کردیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زین مدنی )معروف اداکارہ اقرا عزیز اور اداکار یاسر حسین کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہوگیا ‘ دونوں کی مایوں کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز اقرا اور یاسر کی مایوں کی رسم کی گئی جس کی تصویریں دونوں نے سوشل میڈیا پر شیئر کیں۔

قرا اور یاسر مایوں کی تقریب میں روایتی پیلے اور سفید لباس میں نظر آئے۔ اقرا عزیز نے گوٹے کے کام والا پیلا شلوار قمیض زیب تن کیا جب کہ یاسر حسین نے تقریب کے لیے سفید کرتے پاجامے کا انتخاب کیا۔ اس موقع پر دونوں بے حد خوش نظرآئے۔ یاسر حسین نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی اور اقرا کی مایوں کا ایک بوم رینگ بنا کے شیئر کیا جس کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ ون ٹو تھری گو۔ دوسری جانب اقرا عزیز نے بھی انسٹاگرام پر اپنی اور یاسر کی مایوں کی تصاویر شیئر کیں.

اقرا کی پہلی پوسٹ میں وہ اپنے ہونے والے شوہر یاسر کے ہمراہ کھڑی ہوئی ہیں اور دونوں کے چہروں پر ابٹن لگا ہوا ہے۔ اقرا کی دوسری پوسٹ میں وہ یاسر کے چہرے پر ابٹن لگاتے ہوئے مسکرا رہی ہیں۔ ساتھی فنکاروں اور سوشل میڈیا صارفین نے دونوں کی آنے والی زندگی کے لیے نیک تمناں کا اظہار کرتے ہوئے اقرا اور یاسر کو نئی زندگی کی ڈھیروں مبارکباد دیں۔واضح رہے کہ اقرا عزیز اور یاسر حسین رواں ماہ 28 دسمبر کوشادی کے بندھن میں بندھیں گے۔

Shazia Bashir

Content Writer