سال 2018 کا آخری ماہ میٹروپولیٹن کارپوریشن ملازمین کیلئے مبارک ثابت

سال 2018 کا آخری ماہ میٹروپولیٹن کارپوریشن ملازمین کیلئے مبارک ثابت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(راؤ دلشاد) دسمبر میٹروپولیٹن کارپوریشن کے ڈیلی ویجز ملازمین کے لیے مبارک ثابت ہوا، گریڈ ایک سے گریڈ 11 تک کے 56 مزید ملازمین مستقل ہوئے، نوٹیفکیشن بھی جاری ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق میٹروپولیٹن کارپوریشن کے گریڈ ایک سے گیارہ تک ڈیلی ویجز ملازمین پندرہ سال سے انتظار کی سولی پر لٹک رہے تھے۔ لارڈ میئر لاہور کرنل (ر) مبشر جاوید کی ہدایت پر ڈائریکٹر ایڈمن آمین اکبر چوپڑا نے نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔

مستقل ہونے والوں میں جونیئر کلرکس، الیکٹریشنز، ٹیکنیشن، نائب قاصد، گن مین، ہیلپرز، سینٹری ورکرز اور ڈرائیورز شامل ہیں، ڈیلی ویجز ملازمین میٹروپولیٹن کارپوریشن اور زونز میں تعینات تھے۔ پنجاب حکومت نےعمر اور اخبار اشتہار سمیت دیگر قواعد میں رعایت دی جب کہ وزیراعلیٰ نے 800 ملازمین کو مستقل کرنے کی منظوری دے رکھی ہے، پہلی کھیپ میں 56 جب کہ دوسری کھیپ میں بھی اتنے ہی ڈیلی ویجرز کو مستقل کیا گیا ہے۔