سٹی 42: لاہورسمیت صوبہ بھرمیں پنجاب بارکونسل کےانتخابات نومبرمیں ہوں گے
انتخابات میں صرف2ماہ باقی،امیدواروں کی انتخابی سرگرمیوں میں تیزی آگئی ، ضابطہ اخلاق پر سختی سے عمل درآمد کا فیصلہ کیاگیا ، امیدواروں کی تشہیر پر پابندی برقرار رکھنے کا فیصلہ اوربینرز، پینا فلیکس اور ہورڈنگز پر مکمل پابندی ہوگی
امیدواروں اور حامیوں کی اسلحہ کی نمائش پر بھی مکمل پابندی برقرار ہے ، ووٹرز کے گھروں میں جا کر ووٹ مانگنے پر پابندی ہوگی ، امیدواروں کو ووٹرز کو ضیافت دینے کی اجازت نہیں ہوگی،امیدوارذاتی ملاقات یاسپیشل وزٹنگ کارڈکےذریعےووٹرزسے رابطہ کرسکیں گے،ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی"مس کنڈکٹ"قرار پائے گی،خلاف ورزی پر امیدوار کے خلاف سخت کارروائی ہوگی،مس کنڈکٹ پر امیدوار نااہل بھی قرار دیئے جا سکتے ہیں
ضابطہ اخلاق سے متعلق پنجاب بار کونسل میں متوقع امیدواروں کا کنونشن ہوا،کنونشن میں وائس چیئرمین، چیئرمین ایگزیکٹو کمیٹی ،سیکرٹری پنجاب بار کونسل رفاقت سوہل شریک ہوئے
پنجاب بار کونسل الیکشن کے ریٹرننگ افسر بھی موجود تھے،امیدواروں کی بڑی تعداد نے بھی کنونشن میں شرکت کی
کنونشن میں شفاف انتخابات کیلئےقواعدوضوابط پرعملدرآمدیقینی بنانےپراتفاق کیا گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App