ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سیکورٹی فورسز کا آپریشن ؛ فتنہ الخوارج کے 47 دہشت گرد جہنم واصل

 سیکورٹی فورسز کا آپریشن ؛ فتنہ الخوارج کے 47 دہشت گرد جہنم واصل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42:  7 سے 9 اگست کو سیکورٹی فورسز نے فتنہ الخوارج کی ایک بڑی تشکیل جو سمبازا، بلوچستان کے علاقے میں بارڈر کراس کرنے کی کوشش کر رہی تھی، کو موثر کارروائی کے بعد جہنم واصل کیا۔  

 سیکورٹی ذرائع کے مطابق 7 سے 9 اگست کو سیکورٹی فورسز نے  آپریشن میں فتنہ الخوارج کے 47 دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا،جہنم واصل زیادہ تر دہشت گرد افغان تھے، بارڈر پر فتنہ الخوارج کے جہنم واصل زیادہ تر دہشت گردوں کی لاشیں افغانستان کی طرف گری تھیں، مارے جانے کے پندرا دن بعد بھی افغانستان سے ان جہنم واصل دہشت گردوں کی لاشیں اٹھانے کوئی نہیں آیا، اس دوران جہنم واصل دہشت گردوں کی لاشیں افغانستان سائڈ پر گلتی سڑتی رہیں۔

25 اگست کو  بارڈر پر افغان حکام کے ساتھ جرگہ کے بعد  ان لاشوں کو گدھوں پر لاد کر لے جایا گیا، لمبا عرصہ دھوپ اور باہر کھلے میں پڑے رہنے والے فتنہ الخوارج کے جہنم واصل 47 دہشت گرد گوشت خور جانوروں کی بھوک بھی مٹاتے رہے، فتنہ الخوارج کی اس بڑی تشکیل کو کسی بھی دہشت گردانہ کارروائی سے پہلے  ہی ٹھکانے لگا دینا سیکورٹی اور انٹیلیجینس اداروں کی بڑی کامیابی ہے۔