شاہدسپرا: لاہورشہر میں موسلا دھار بارش کے باعث بجلی کا ترسیلی نظام متاثر ہوا اور لیسکو کے 90 فیڈرز ٹرپ کر گئے۔
ٹرپنگ کی وجہ سے مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی۔
لیسکو نے 50سے زائد فیڈرز سے بجلی کی سپلائی بحال کر دی۔
متاثرہ فیڈرز پر بجلی کی بحالی کے کام کا آغاز کر دیا گیا۔