ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عمران خان کی کتابیں اڈیالہ جیل پہنچادی گئیں

عمران خان کی کتابیں اڈیالہ جیل پہنچادی گئیں
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : بانی پی ٹی آئی عمران خان کے مطالعہ کےلیے کتابیں اڈیالہ جیل پہنچا دی گئیں۔ 

نجی ٹی وی کے مطابق عمران خان کے مطالعہ کے لیےکتابیں اڈیالیہ جیل پہنچائی گئیں جنہیں ان کے وکیل  بیرسٹر سلمان صفدر کے ذریعے جیل انتظامیہ نے وصول کیا۔ 

دوسری جانب عمران خان  اور بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ ٹو کیس کی  اڈیالا جیل میں ہونے والی گزشتہ سماعت کا تحریری حکم نامہ بھی جاری کردیا گیا ہے۔ 

اسپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند نے تحریری حکم نامے میں کہا کہ  جن وکلا کے وکالت نامے جمع ہیں سپرنٹنڈنٹ جیل ان کو آنے کی اجازت دیں اور جیل کےباہر جو فیملی ممبرز موجودہوں ان کو بھی سماعت میں آنے کی اجازت دیں۔

خیال رہے کہ بیرسٹرسلمان صفدر نےجیل سماعت میں وکلا،فیملی کو روکنے کے خلاف درخواست دی تھی جسے اب عدالت نے نمٹا دیا۔ 

Ansa Awais

Content Writer