ویب ڈیسک: بالی ووڈ کے سُپر اسٹار سنجے دت کی فیملی میں مبینہ جھگڑے سے متعلق بیٹی تریشالا کی پوسٹ نے سب کو حیران کر دیا۔
انڈین میڈیا کے مطابق تریشالا کی انسٹاگرام پوسٹ اس وقت سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر وائرل ہے جس نے بحث چھیڑ دی کیونکہ اس میں فیملی کے افراد کے درمیان تعلقات کی اہمیت پر زور دیا گیا ہے۔
سنجے دت کی بیٹی نے انسٹاگرام پوسٹ میں لکھا کہ ہر کوئی جو آپ کا خون ہے وہ آپ کی زندگی میں اہمیت کا مستحق نہیں، بعض اوقات سب سے زیادہ ناکارہ، کمزور اور ناقابل توجہ لوگ بھی ’فیملی‘ ہوتے ہیں۔
آپ کو اپنی حفاظت کرنے کی اجازت ہے، کسی سے رابطہ کم یا رابطہ نہ رکھنے کی آزادی ہے، آپ کو فیملی امیج کو محفوظ رکھنے پر ذہنی صحت کا انتخاب کرنے کی اجازت ہے کیونکہ کوئی شخص آپ کا رشتہ دار ہے اس کا یہ مطلب نہیں کہ وہ آپ کے ساتھ برا سلوک کرنے، آپ کو قابو کرنے یا آپ پر احساس جرم ڈالنے کا حق رکھتا ہے۔
’آپ کسی ایسے شخص تک مسلسل رسائی کے مقروض نہیں جو آپ کو تکلیف دیتا رہتا ہے چاہے اس نے آپ کی پرورش کی ہو۔ جب والدین اس بات کی زیادہ پرواہ کرتے ہیں کہ خاندان دنیا کے سامنے کیسا ظاہر ہو اور اصل میں کیسا ہے تو یہ ایک مسئلہ ہے۔‘
