ویب ڈیسک:غزہ میں اسرائیل کی دہشتگردی کا سلسلہ تھمنے میں نہیں آرہا۔اسرائیلی افواج کی فائرنگ سے فلسطینی صحافی اور ماہرِ تعلیم حسن دوہان شہید ہو گئے۔
غزہ میں ایک ہی دن میں شہید صحافیوں کی تعداد 6 ہو گئی۔پیر کو النصر اسپتال پر اسرائیلی حملے میں 5 صحافیوں سمیت 20 افراد شہید ہوئے تھے۔
اسرائیلی حملوں میں جان کی بازی ہارنے والے صحافیوں کی تعداد 245 ہوگئی۔ادھر امریکی صدر کا کہناہے غزہ کے النصر اسپتال پر اسرائیلی حملے سے خوش نہیں۔
اوول آفس میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا یہ سب کچھ نہیں دیکھنا چاہتا،اس بھیانک خواب کو ختم کرنا ہوگا۔انہوں نے کہا اگلے 2 سے 3 ہفتوں کے اندر آپ کو کافی اچھا اور فیصلہ کن انجام نظر آئے گا۔