درنایاب:وطن کیلئے جان کا نذرانہ پیش کرنیوالے شہداء کو قوم خراجِ عقیدت پیش کرتی ہے، آج کیپٹن محمد علی قریشی شہید کی پہلی برسی عقیدت و احترام سے منائی جا رہی ہے۔
کیپٹن محمد علی قریشی شہید نے وطن عزیزکے دفاع کیلئے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا، کیپٹن محمد علی قریشی شہید کا تعلق ضلع لاہور سے ہے۔
کیپٹن محمد علی قریشی شہید نے اکتوبر 2018میں پاکستان آرمی میں کمیشن حاصل کیا، کیپٹن محمد علی قریشی شہید نے 5سال سے زائد عرصے تک دفاعِ وطن کا فریضہ سر انجام دیا۔
29سالہ کیپٹن محمد علی قریشی نے 26 اگست 2024 کو بلوچستان میں لڑتے ہوئے شہید ہوئے۔
کیپٹن محمد علی قریشی شہید نے دہشت گردوں کے ناپاک عزائم ناکام بنانے کیلئے جان کی قربانی دی، کیپٹن محمد علی قریشی شہید کے جذبۂ قربانی اور بے مثال بہادری کو قوم سلام پیش کرتی ہے۔