سٹی42:متنازعہ عالم اور سوشل میڈیا پرسنیلیٹی کو آج اچانک گرفتار کر لیا گیا۔
جہلم سے یہ خبر آئی ہے کہ سوشل میڈیا پر مشہور اور تنازعات کا مرکز رہنے والے یوٹیوبرانجینئر محمد علی مرزا کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
محمد علی مرزا کو تھانہ سٹی جہلم کی پولیس نے 3 ایم پی او کے تحت گرفتار کیا ہے۔
معلوم ہوا ہے کہ محمد علی مرزا کو گرفتار کرنے کے بعد جیل منتقل کر دیا گیا ہے۔
انجینئر محمد علی مرزا کے خلاف مذہبی جماعتوں کی طرف سے درخواستیں دی گئی تھیں۔
آج کئی مکاتب فکر کے عالموں کے وفود نے ضلعی انتظامیہ سے ملاقاتیں کی تھیں ۔
علماء نے محمد علی مرزا کی گرفتاری کا مطالبہ کیا تھا۔ اس مطالبہ کو لے کر ضلعی انتظامیہ نے انجینئیر محمد علی مرزا کو 3 ایم پی او کے تحت گرفتار کر لیا ہے۔
انجینئیر محمد علی مرزا گزشتہ کئی سال سے تنازعات کا حصہ رہے ہیں۔
تین ایم پی او کیا ہے
تین ایم پی او امنِ عامہ برقرار رکھنے کیلئےبنایا گیا قانون ہے۔
اس دفعہ کے تحت حکومت یا انتظامیہ کو اختیار ہے کہ وہ کسی شخص کو بغیر مقدمہ چلائے وقتی طور پر حفاظتی حراست میں لے سکتی ہے۔
جب وہ سمجھیں کہ وہ شخص امن عامہ کیلئے خطرہ ہے۔
دفعہ 3 ایم پی او کے تحت ڈپٹی کمشنر (DC) یا صوبائی حکومت کسی شخص کو 3 مہینے تک قید کر سکتے ہیں، ضرورت پڑنے پر حراست کی مدت کو ایک سال تک بڑھایا جا سکتا ہے۔
اس دفعہ کو عرف عام طور پر "تین MPO" کہا جاتا ہے۔