ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بجلی چوری میں ملوث 38 ہزار 786 ملزمان گرفتار

بجلی چوری میں ملوث 38 ہزار 786 ملزمان گرفتار
کیپشن: Electricity theft
سورس: web desk
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی ساہی: پنجاب پولیس کا بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن مزید تیز،رواں سال سے ابتک بجلی چوری میں ملوث 38 ہزار 786 ملزمان گرفتار کرلئے۔

ترجمان پنجاب پولیس کا کہناتھا بجلی چوری کرنیوالے ملزمان کے خلاف 70 ہزار 705 مقدمات درج  کئے گئے ہیں، بجلی چوری کے 46 ہزار 463 مقدمات کے چالان مکمل کرکے جمع کروائے گئے، لاہور میں 20457 بجلی چور گرفتار، 20775 مقدمات درج، لاہور میں 6506 مقدمات کے چالان جمع کروائے گئے۔
آئی جی پنجاب  ڈاکٹر عثمان انور کی جانب سےبجلی چوری مقدمات میں چالاننگ کی شرح کو مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی گئی ہے، بجلی چوری مقدمات کے زیادہ سے زیادہ اشتہاریوں کو گرفتار کیا جائے۔