ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نگران وزیراعظم نے بجلی بلوں پر کل اہم اجلاس طلب کرلیا

نگران وزیراعظم نے بجلی بلوں پر کل اہم اجلاس طلب کرلیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک: بھاری بھرکم بجلی کے بلوں کے معاملے پر نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کل اہم اجلاس طلب کرلیا۔

نگران  وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے سوشل میڈیا پر پربیان میں کہا کہ بجلی کے بھاری بلوں کے معاملے پر کل وزیراعظم  ہاؤس میں اہم اجلاس طلب کیا ہے۔وزیراعظم نے مزید کہا کہ اجلاس میں وزارت بجلی اور تقسیم کار کمپنیوں سے بریفنگ لی جائے گی۔ صارفین کو بجلی کے بلوں کے حوالے سے زیادہ سے زیادہ ریلیف دینے کے لیے مشاورت کی جائے گی۔

واضح رہےکہ بجلی کے بلوں میں غیرمعمولی اضافے کے خلاف ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے کیے جارہے ہیں، مختلف شہروں میں بجلی فراہم کرنے والی کمپنیوں کے عملے پر تشدد کے واقعات بھی سامنے آئے ہیں۔ تاجروں سمیت عوام حکومت سے بجلی کے نرخوں میں کمی کا مطالبہ کررہے ہیں۔ تاجروں نے بجلی کے بھاری بلز اور ٹیکسوں کی بھرمار کیخلاف شٹر ڈاؤن کا اعلان بھی کیا ہے۔