ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حمزہ اور نیمل کی شادی کی دوسری سالگرہ کی  تصاویر وائرل

Hamza abbasi and Naimal khawar
کیپشن: Hamza abbasi and Naimal khawar
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)حمزہ علی عباسی اور نیمل خاور عباسی کی شادی کی دوسری سالگرہ کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہیں۔

 تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز شادی کی دوسری سالگرہ کے موقع پر جوڑے نے گھر پر ہی کیک کاٹ کر اپنی شادی کی دوسری سالگرہ منائی  اور ویڈیو نیمل خاور نے اپنی انسٹاگرام سٹوری پر شیئر کر دی۔ نیمل نے حمزہ کے ساتھ ایک مِرر سیلفی شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ہمیں ایک ساتھ دو برس گزارنے کی مبارکباد۔دوسری جانب حمزہ علی عباسی نے نیمل خاور کے ہمراہ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ شادی کی دوسری سالگرہ، اللہ کا شکر۔

واضح  رہے کہ حمزہ علی عباسی اور نیمل خاور عباسی کی شادی 25 اگست 2019 کو اسلام آباد میں ہوئی تھی ان کے ہاں 30 جولائی 2020 کو بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی۔