نالائق طالبعلم کیا دعا مانگتے ہیں ؟لاہور ہائیکورٹ نے بتا دیا

نالائق طالبعلم کیا دعا مانگتے ہیں ؟لاہور ہائیکورٹ نے بتا دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف : لاہور ہائیکورٹ کا مرحلہ وار میڈیکل انٹری ٹیسٹ کاامتحانی شیڈول روکنے کی درخواست مسترد کرنےکاتحریری حکم جاری،نالائق طالبعلم ہمیشہ یہی دعا کرتا رہتا ہے کہ کبھی امتحان نہ ہو،چھت گرجائے یاامتحان لینے والے مرجائیں،عدالت عالیہ کے ریمارکس 
تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس مزمل اختر شبیر نے طالبہ ماریہ سعید کی درخواست پر تحریری حکم جاری کیا،تحریری حکم میں کہا گیا ہے کہ ایک طالبعلم کی تیاری نہ ہونے کایہ مطلب نہیں کہ ہزاروں قابل طالبعلموں کو امتحان دینے سے روک دیاجائے۔یو ایچ ایس کوزیادہ سے زیادہ یہ کہاجاسکتا ہےکہ آپ سے زبردستی امتحان نہ لیاجائے،عدالت نے قرار دیا کہ پالیسی معاملات میں عدالت مداخلت نہیں کرسکتی،عدالت نے رجسٹرار ایچ ایس کودرخواست کافیصلہ کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے دراخواست نمٹادی ۔درخواست گزار طالبہ ماریہ سعید کے وکیل کی جانب سے پاکستان میڈیکل کمیشن سمیت دیگرز کو فریق بناتے ہوئے موقف اختیار کیا گیا کہ یوایچ ایس نےایم بی بی ایس کامرحلہ وار امتحانی شیڈول جاری کیا۔داخلہ بھجوانے کےچھ دن بعد انٹری ٹیسٹ کاشیڈول جاری کردیاگیا،فوری شیڈول جاری ہونے سے تیاری کا موقع نہیں مل سکا،درخواست گزار کی جانب سے استدعا کی گئی کہ عدالت مرحلہ وار امتحانی شیڈول کی بجائےایک ہی شیڈول جاری کرنے کاحکم دے

جسٹس مزمل اختر شبیر نے ریمارکس دیئے کہ نالائق طالبعلم ہمیشہ یہی دعا کرتا رہتا ہے کہ کبھی امتحان نہ ہو،چھت گرجائے یاامتحان لینے والے مرجائیں۔