ویب ڈیسک : پنجاب حکومت کا پبلک ٹرانسپورٹ کے نظام میں بہتری لانے کا فیصلہ، بڑے شہروں میں ٹریفک کے دباؤ میں کمی اورمعیاری سفری سہولیات کیلئے الیکٹرک ،ڈبل ڈیکر بسیں چلانےکا فیصلہ۔وزیر اعلی پنجاب نے اصولی منظوری دیدی ۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت کا شہریوں کو معیار ی سفری سہولیات کی فراہمی کیلئےلاہور ، فیصل آباد اور بہاولپور میں ماحول دوست الیکٹرک بسیں متعارف کرا نے کافیصلہ ، وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کے اجلاس کی صدارت کی جہاں یہ فیصلہ کیا گیا ۔ پنجاب کے بڑے شہروں میں ڈبل ڈیکر بسیں شروع کرنے کی تجویز بھی دی گئی۔جبکہ اجلاس میں پنجاب ٹرانسپورٹ کمپنی کا دائرہ کار صوبے کے دور دراز علاقوں تک پھیلانے کا فیصلہ کیا گیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے کم معیاری گیس سلنڈر استعمال کرنے والے گاڑیوں کے مالکان کیخلاف سخت کارروائی کی ہدایت کرتےہوئے کہا کہ ایل پی جی سلنڈر استعمال کرنے والی گاڑیوں کے تضاد میں کریک ڈاؤن مسلسل ہونا چا ہئے ۔
لاہوریوں کو سستی اور ماحول دوست سواری فراہم کرنے کے لیے محکمہ ٹرانسپورٹ نے الیکٹرک بسوں کی خریداری کے لیے پی سی ون تیار کر لیا ۔صوبائی ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی سے 200 الیکٹرک بسوں کی خریداری پر 3 ارب 40 کروڑ روپے کے فنڈ کی منظوری مانگ لی گئی ہے۔ محکمہ ٹرانسپورٹ پنجاب نے پی سی ون پی اینڈ ڈی بورڈ کو ا رسال کر دیا جس کی صوبائی ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے اجلاس میں منظوری دی جائے گی
محکمہ ٹرانسپورٹ حکام کے مطابق پی سی ون کی منظوری کے بعد ٹینڈر جاری کردیا جائے گا، لاہور کو50دیگر اضلاع میں 150الیکٹرک بسیں بھیجی جائیں گی۔یہ بسیں شہر کے اہم روٹس پر چلائیں جائیں گیں ۔ان بسوں پر سالانہ اخراجات بھی کم ہوں گے جبکہ حکومت کے زرائع آمدن میں اضافہ ہوگا ۔