( قذافی بٹ ) اوکاڑہ سے سابقہ ایم پی اے چوہدری مسعود شفقت عباس ربیرہ نے ساتھیوں سمیت تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرلی۔
اوکاڑہ سے سابق رکن اسمبلی چودھری مسعود شفقت عباس ربیرہ نے پی ٹی آئی پنجاب کے صدر اعجاز احمد چودھری سے ملاقات کی، پنجاب کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے ساتھیوں سمیت پی ٹی آئی میں شمولیت اِختیار کرلی۔ پی ٹی آئی پنجاب کے صدر اعجازاحمد چوہدری اور جنرل سیکرٹری پنجاب شعیب صدیقی نے سابقہ ایم پی اے چوہدری مسعود شفقت عباس ربیرہ کو پارٹی میں شمولیت پر خوش آمدید کہا۔ اعجاز احمد چودھری کا کہنا تھا کہ چوہدری مسعود شفقت عباس ربیرہ اوکاڑہ میں پارٹی کی مضبوطی میں اہم کردار ادا کریں گے۔