ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی امریکی واقعے کی مذمت، صدر ٹرمپ کی خیریت پر اطمینان کا اظہار

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی امریکی واقعے کی مذمت، صدر ٹرمپ کی خیریت پر اطمینان کا اظہار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

انور عباس: نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نےسماجی رابطہ ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں وائٹ ہاؤس کارسپانڈنٹس ڈنر  کے دوران پیش آنے والے فائرنگ کے واقعے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ یہ ایک بزدلانہ واقعہ ہے، تاہم اس بات پر اطمینان ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ، جے ڈی وینس اور خاتونِ اول محفوظ ہیں۔

اسحاق ڈار نے ہر قسم کے تشدد کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ایسے واقعات سفارتکاری کے دشمن ہیں اور کسی بھی مہذب معاشرے میں ناقابلِ برداشت ہیں۔

انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان کی نیک تمنائیں صدرِ امریکہ اور امریکی عوام کے ساتھ ہیں۔