ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سرکار کا حکم ہم نہیں مانتے،14روپے والی روٹی کی ہرتندور پر20روپے میں فروخت

سرکار کا حکم ہم نہیں مانتے،14روپے والی روٹی کی ہرتندور پر20روپے میں فروخت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(فراز رمضان) حکومت کی جانب سے 100 گرام روٹی کا ریٹ 14 روپے مقرر  کرنے کے باوجود ہر  تندور پر روٹی 20 روپے میں فروخت  ہو رہی ہے۔ تندور مالکان نے حکومتی حکم کو ہوا میں اڑا دیا ۔

تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے 100 گرام روٹی کا ریٹ 14 روپے مقرر کیا گیا تھا،لیکن  تندور مالکان نے حکومتی حکم کو  خاطر میں نہ لاتے ہوئےتندور پر  100 گرام وزن کی روٹی 20 روپے میں فروخت کر رہے ہیں۔ تندور مالکان کا کہنا ہے کہ15 روپے کی روٹی اب وارے نہیں آتی۔ ان کا کہنا ہےکہ250 روپے کلو والی گیس 500 روپے کلو ہو گئی ہے، مہنگائی میں بے حد اضافہ ہو گیا ہے لیبر کے خرچے بڑھ گئے ہیں۔ تندور مالکان کا مزید کہنا ہے کہ ہر تندور پر روٹی 20 روپے کی فروخت ہو رہی ہے۔ 

دوسری جانب شہریوں کا کہنا ہےکہ گھروں میں گیس آتی نہیں اس لیئے باہر سے روٹی لینے آئے ہیں، غریب آدمی کے لیئے دو وقت کی روٹی کا حصول بھی مشکل ہو گیا ہے۔